چین ،یواے ای میں صنعتی نمائشوں میں پاکستان کی شرکت سے صنعتی شعبہ ترقی کریگا ‘خادم حسین

بیرون ملک نمائشوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 15 مئی 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ۔سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور خادم حسین نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے چین میں5سے 7ستمبر اور متحدہ عرب امارات میں25تا29اکتوبرمیں منعقدہ عالمی نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک ان صنعتی نمائشوں میں پاکستانی اشیاء کی نمائش سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ بیرون ملک صنعتی نمائشوںمیں پاکستانی اداروں کی شرکت سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی کھپت میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ حکومت نئی تجارتی پالیسی میں بیرون ملک پاکستانی اشیاء کے نمائشوں کے اہتمام کیلئے وافر رقوم مختص کرے تاکہ بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش میں آسانی پیدا ہو اور ملکی صنعتیں ترقی کریں۔