تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز (کل) سے ہوگا

منگل مئی 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کل ( جمعرات) سے ہوگا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 17مئی سے 10مئی تک ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بعض نجی تعلیمی ادارے فرسٹ ٹرم کے امتحانات مکمل ہونے پرتعطیلات کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے سمر کیمپ لگا سکیں گے لیکن اس کے عوض فیس وصول کرنے پر پابندی ہوگی ۔ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات 28مئی سے 14اگست تک ہوں گی ۔