Live Updates

نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے صرف بنی گالہ ہی بناتے رہے ہیں‘ امیر مقام دوسرا شہباز شریف ثابت ہوں گے ،ْ مرتضیٰ جاوید عباسی

نواز شریف پاکستان کی غداری کا کبھی نہیں سوچ سکتے ،ْ موقع ملا تو بٹگرام کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ،ْ جلسہ سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 14:10

بٹ گرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے صرف بنی گالہ ہی بناتے رہے ہیں‘ امیر مقام دوسرا شہباز شریف ثابت ہوں گے ،ْ نواز شریف پاکستان کی غداری کا کبھی نہیں سوچ سکتے ،ْ موقع ملا تو بٹگرام کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ منگل کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ موقع ملا تو بٹگرام کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) نے بٹگرام میں کروڑوں روپے کے کام کروائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو اپنے ووٹوں سے مضبوط کرکے دکھائو۔ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے صرف بنی گالہ ہی بناتے رہے ہیں۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کام کرکے دکھائے۔ سی پیک کے ہزارہ روٹ کی پی ٹی آئی نے شدید مذمت کی۔ ہمارے لیڈر نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کی غداری کا کبھی نہیں سوچ سکتے۔ امیر مقام دوسرا شہباز شریف ثابت ہوگا امیر مقام خیبرپختونخوا میں ترقی لائیں گے ترقی کو ووٹ دینے کا فیصلہ عوام کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات