پشاور میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا ،ْ ملزم گرفتار

منگل 15 مئی 2018 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم قاسم کی عمر 13 سال ہے، جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر غصے میں آکر فائرنگ کی، جس سے اس کا باپ جاں بحق ہو گیا۔ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔