سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ،ْایک دہشت گرد گرفتار ،ْ قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد

منگل 15 مئی 2018 14:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کوگرفتار کر کر کے گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ مبینہ دہشتگرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مطابق دہشتگرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشتگرد سے برآمد ہونے والا بارود مواد قبضے میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :