نواز شریف کے بیان کے بعد بھارت شدید غصے میں،سرحد پرحملہ کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 14:19

نواز شریف کے بیان کے بعد بھارت شدید غصے میں،سرحد پرحملہ کردیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2018ء) : پونچھ درہ شیر خان سیکٹر پر راولا کوٹ میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 55 سالہ شہری منگو خان شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی ، جوابی کارروائی میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے ، بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر موجود آبادی کو نشانہ بنانے اور بلااشتعال فائرنگ کی اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔