نوازشریف نےغداری کےالزام پرقومی کمیشن بنانےکامطالبہ کیا تھا،وقت کا تقاضا ہےکہ سچائی قوم کے سامنے آنی چاہیے۔

وزیردفاع خرم دستگیرکا ٹویٹ وزیردفاع خرم دستگیر نےنوازشریف کے مطالبے کی حمایت کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 مئی 2018 14:39

نوازشریف نےغداری کےالزام پرقومی کمیشن بنانےکامطالبہ کیا تھا،وقت کا ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی 2018ء) : وزیردفاع خرم دستگیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے مطالبے کی حمایت کردی ہے، نوازشریف نے بونیر جلسے میں غداری کے الزام پرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیردفاع خرم دستگیر نے اپنے ٹویٹ میں پارٹی قائدنوازشریف کے قومی کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سچائی قوم کے سامنے آنی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے غداری کے الزام لگانے پرقومی بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔ واضح رہے گزشتہ روز بونیر میں قائد ن لیگ نوازشریف نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایٹمی قوت ، دہشتگردی کاخاتمہ، موٹروے بناتا ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا ہے،گارگل کی لعنت سرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

آج اس نوازشریف پرغداری کاالزام لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا۔بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔جاؤ چھٹی۔کتنے افسوس کی بات ہے۔ پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان کیلئے چھ ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟نوازشریف نے کہاکہ آئین توڑنے، مارشل لاء لگانے والے ، دہشتگردی لانے والے محب وطن ہیں؟یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی۔ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے غدار کہا جاتا ہے کیونکہ میں کہتا ہوں کہ پاکستان دنیا میں اکیلا ہوتا جارہا ہے۔مجھے کہتے یہ بات قبول نہیں ہے۔مجھے کیا پاکستان کیلئے اچھا مشورہ نہیں دینا چاہیے؟ یہ میرا ملک ہے،کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ یہ میرا یہ آپ سب کا ملک ہے۔ہم ان تمام طاقتوں کا سامنا کریں گے جومیرے وطن کونقصان پہنچاتی ہیں۔اگر میں غدار ہوں توپھر قومی کمیشن بناؤ،حساب کتاب ہوجائے۔

مجھے غدار کہنے والے بھی آئیں اور میں بھی پیش ہوں گا۔جومجرم ہے اس کوسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے۔انہوں نے کہاکہ قسم کھاتا ہوں !ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔آپ بھی وعدہ کریں آپ میرے مشن میں میرا ساتھ دوگے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف محب وطن ہے ۔تم غدار کہتے ہو،تم سب سے بڑے غدار ہو۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب صاحب ہم آپ کواس طرح سے نہیں جانے دیں گے۔پانچ ارب ڈالر شواہد دو ورنہ قوم سے معافی مانگو۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ یہی ہوتا آیا ہے۔بھٹو کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔ لیکن اب عوام ووٹ کی عزت کوبحال کروائے ۔