تعلیمی بورڈ ساہیوال کے امتحانات سے بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا‘ کمشنر علی بہادرقاضی

منگل 15 مئی 2018 14:50

چیچہ وطنی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی نے کہا کہ ساہیوال بورڈ کے امتحانات سے بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے تا کہ ذہین بچوں کی حق تلفی نہ ہو اور انہیں محنت کے پورے نمبر مل سکیں‘پیپر کی تیاری سے لے کر امتحانات کے انعقاد تک تمام عمل کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات بار آور ثابت ہو رہے ہیں ‘انہوں نے یہ بات ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحانات کے سنٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رینالہ خورد کے اچانک معائنے کے موقع پر امتحانی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ‘اے سی جنرل اشفاق الرحمن خان بھی ان کے ہمراہ تھے‘انہو ںنے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض مکمل دیانتداری سے ادا کریں اور انہیں جو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے مکمل غیر جانبداری اور شفافیت سے ادا کریں تا کہ امتحانی نظام پر طلبا ء وطالبات کا اعتماد بحال ہو۔

متعلقہ عنوان :