کاشتکارکپاس کی کاشت 31مئی تک مکمل کر لیں‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

منگل 15 مئی 2018 14:50

چیچہ وطنی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) نہری پانی کی موجودہ شدید کمی کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے کسان کپاس کاشت کریں جو کہ کم پانی استعمال کرنے والی نقد آور فصل ہے ،کپاس کی کاشت ہر حال میں 31مئی تک مکمل کر لی جائے جس کیلئے محکمہ زراعت کا عملہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے تا کہ انہیں معیاری بیچ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ‘یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال چوہدری کلیم نثار نے اپنے دفتر میں فیلڈ اسسٹنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ‘انہو ںنے کہا کہ محکمہ زراعت کپاس کی کاشت یقینی بنانے کیلئے کسانوں کو بھر پور تکنیکی معاونت فراہم کر رہاہے او رانہیں معیاری بیچ کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے تا کہ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے ‘انہوں نے فیلڈ اسسٹنٹس پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے گائوں گائوں جا کر کسانوں کو کپاس کاشت کرنے کی ترغیب دیں تا کہ کم نہری پانی سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے‘انہو ںنے زمینداروں کو مشورہ دیا کہ رواں ماہ مئی کے دوران کپاس کی کاشت مکمل کر لی جائے کیونکہ جون میں کاشت ہونے والی کپاس کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے جس سے کسانوں کو مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے‘انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ معیاری بیج کے ساتھ کھادوں کے معیاری ہونے کو بھی یقینی بنائے گا اور ایسے ڈیلرز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جو جعلی بیج اور کھادوں کے کسان دشمن کاروبار سے منسلک ہیں۔

متعلقہ عنوان :