پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو ’’انٹرنیشنل ڈے آف فیملیز‘‘ منایا گیا

منگل 15 مئی 2018 14:50

فیصل آباد۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منگل کو ’’انٹرنیشنل ڈے آف فیملیز‘‘ منایا گیا۔اس مرتبہ 15 مئی کو منائے جانے والے اس عالمی دن کا موضوع’’خاندان اور مشمولہ سماج‘‘(فیملیز اینڈ انکلوسیو سوسائیٹیز) تھا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری ، نیم سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ، ضلعی و شہری سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد خاندانوں کی دیرینہ روایات کو برقرار رکھنے ، فیملیز کے درمیان اتحاد ، اتفاق ، یگانگت ، بھائی چارے کی فضا کے فروغ ، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شراکت ، خاندانوں کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا تھا نیز اس کی ضرورت سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی گئی ۔

یاد رہے کہ 1994 ء میں ہر سال 15 مئی کو اقوام متحدہ نے پہلی بار خاندانوں کی اہمیت کے لحاظ سے انٹرنیشنل فیملیزڈے منانے کا فیصلہ کیاتھا تاکہ معاشی اقدار اور سوشل و اکنامک سٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے۔ انٹرنیشنل فیملی ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی مضامین شائع کئے ۔