کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈی تلف کر کے کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے، ماہرین زراعت

منگل 15 مئی 2018 14:50

فیصل آباد۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے بتایا کہ کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بذریعہ گوڈی تلف کر کے کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور ان کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت، محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف، پیسٹ سکاؤٹنگ کے عملہ کی مشاورت سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ فصل کے اگاؤ کے آغازمیں ہی اگر جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کر دیا جائے تو اس سے پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں جہاں نقصان دہ کیڑوں کو پناہ گاہ فراہم کرتی ہیں وہیں وہ کاشتی امور میں بھی رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی بذریعہ گوڈی تلفی کر کے کھیت میں نمی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جڑی بوٹیوں کو بذریعہ زہر بھی تلف کیا جاسکتا ہے تاہم کاشتکاروں کو زہروں کے سپرے کیلئے ماہرین زراعت سے ضروری مشاورت کر لینی چاہئے تاکہ فصل کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :