ْماہرین کی کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 15 مئی 2018 14:50

فیصل آباد۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں غیر بی ٹی اقسام کی کاشت 31 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مرکزی علاقہ جات کے کپاس کے کاشتکار پٹڑیوں پر کاشت کاعمل مکمل کریں اورہموار زمینوں پر قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھاتے ہوئے پٹڑیاں بنا دیں نیز چھدرائی بھی پہلی آبپاشی سے قبل مکمل کر لی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مرکزی علاقہ جات میں کپاس کے پودے کا پودے سے فاصلہ 6 سی9انچ جبکہ ثانوی علاقہ جات میں پودے کا پودے سے فاصلہ 9 سے 12 انچ رکھاجائے۔ انہوںنے کہاکہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سی35 روز بعد جبکہ باقی آبپاشیاں 12 سے 15روز کے وقفہ سے کرنی چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی 2 سے 4 روز بعد اور دوسرا پانی 6 سے 9روز کے بعد دینا چاہیے تاہم بقیہ پانی کیلئے وقفہ 15 دن کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 15 اکتوبر تک کپاس کے کھیتوں کو آبپاشی کا عمل مکمل کرا دیناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پودے کو پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے اور اگر پانی کی کمی کی علامت ظاہر ہو تو فوری آبپاشی کردینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :