کماد کی فصل کو تنے کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت

منگل 15 مئی 2018 14:50

فیصل آباد۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کماد کی فصل کو تنے کے گڑوؤں سے بچانے کیلئے کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشکار کماد کے کھیتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اگر تنے کے گڑوؤں کا حملہ ہونے کی کوئی علامت نظر آئے تو فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ گنے کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ فصل کی گوڈی کی جانب بھی توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ گوڈی سے جہاں آبپاشی ، آب و ہوا اور کھادوں میں حصہ دار بننے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں وہیں زمین نرم ہونے سے فصل کی جڑیں خوب پھیلتی ہیں اور کماد کے پودے توانا ہو کر صحت مند گنا فراہم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :