افغان صوبے فراہ میں طالبان اور حکومتی دستوں کے مابین شدید لڑائی

منگل مئی 14:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان اور حکومتی دستوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے منگل کی صبح 2 بجے کے قریب صوبائی دارالحکومت فراہ پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

طالبان نے مختلف سمتوں سے شہر پر دھاوا بولا اور اس دوران وہ شہر کے متعدد علاقوں پر قابض ہوگئے۔ اس دوران افغان فضائیہ کے طیارے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میںتفصیل فراہم جاری نہیںکی ہیں۔