جوہانا کونتا، کایا کنیپی، اوساکا، میڈیسن کیز، شوئی زانگ کونتا ویت اور سیبلکووا اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 15 مئی 2018 14:50

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) جوہانا کونتا، کایا کنیپی، نائومی اوساکا، میڈیسن کیز اور شوئی زانگ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ریبریکووا کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، کایا کنیپی نے روساٹیلو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے وکٹوریہ آزارینکا کو شکست فاش سے دوچار کیا، بیلجیئم کی الیسن وان نے آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا سٹوسر کو زیر کر کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

چین کی شوئی زانگ نے رومانیہ کی میہائلا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر ہرا کر پہلی رکاوٹ عبور کی۔

متعلقہ عنوان :