کیرولینا پلسکووا اور سوتیلانا کزنٹسوا نے اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل مئی 14:50

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کیرولینا پلسکووا اور سوتیلانا کزنٹسوا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کیرولینا پلسکووا اور ان کی روسی جوڑی دار کزنٹسوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی بیتھانی میٹک سینڈز اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :