ڈی ایف سی کے بٹگرام بازار میں چھاپے، گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے

منگل مئی 15:00

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بٹگرام بازار میں چھاپوں کے دوران گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ نے فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت اور دیگر سٹاف کے ہمراہ بٹگرام شہر کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مختلف ہوٹلوں، نانبائیوں، بیکریز، جنرل سٹورز، سبزی فروشوں اور دیگر دکانوں پر چھاپے لگائے، چھاپوں کے دوران ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی ایف سی نے برہمی کا اظہار کرتے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ سرکاری نرخنامہ کے برعکس اشیاء فروخت کرنے والے درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے رقم قومی خزانہ میں جمع کرا دی۔

اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید وزیر شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کیلئے محکمہ خوراک نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو معمول کے مطابق بازاروں کا دورہ کریں گی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ غفلت کے مرتکب دکانداروں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔