نیب نے ٹی فار ٹر یڈ نگ اور میگا شاہین کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ایک اور ملزم طا رق محمود کو گر فتار کر لیا

منگل 15 مئی 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ٹی فار ٹر یڈ نگ اور میگا شاہین کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ایک اور ملزم طا رق محمود کو نیب نے گر فتار کر لیا، ملزم نے ساتھیوں سے ملکر عوام کو بھاری منافع و لالچ دیکر کروڑوں روپے ہتھیائے تھے۔

(جاری ہے)

نیب خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر میگا شاہین پرائیویٹ لمیٹڈ ہری پور طارق محمود جو اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر ہری پور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں دفاتر کھولے اور میگا شاہین، میگا کنگ، ٹی فار ٹریڈنگ اور ورلڈ وائیڈ مارکیٹنگ جیسی کمپنیوں میں عوام سے فرضی کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے وصول کئے۔

بعد ازاں ملزم کے خلاف جب نیب نے انکوائری شروع کی تو ملزم روپوش ہو گیا۔ ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں کروڑوں روپے کے ریفرنس دائر تھے اور ملز م کو چار سال قبل عدالت نے اشتہاری قر ار دیا تھا۔ نیب خیبر پختونخوا نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جسے آ ج جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔