چنار کوٹ کے مقام پر جیب گہری کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی

منگل مئی 15:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جبڑ سے منڈی جانے والی جیپ چنار کوٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدیدزخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے، زخمیوں کو کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیپ نمبری 464 جسے ڈرائیور عبدالرزاق ولد شیخ فرید چلا رہا تھا، چنار کوٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ناظمہ بی بی زوجہ سراج موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں ارشاد ولد میرافضل، عابد ولد علی اصغر، گل نواز ولد میرافضل ڈرائیور،، عبدالرزاق ولد شیخ فرید اور گل فیز ولد ارشاد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :