Live Updates

قومی اسمبلی میں اپوزیشن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف کے بیان کی وضاحت کو مسترد کردیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پیٹ درد والے جملے پر شور شرابہ ،ْ اپوزیشن ارکان کا ایوان سے واک آئوٹ میں نے کہا جس کے پیٹ میں درد ہے بات کرلے، روز روز کے تماشے مت لگائیں، ملک کو چلنے دیں ،ْ وزیر اعظم کی وضاحت

منگل 15 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے سابق وزیر اعظم محمد میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان میں وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کا بیان بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور یہاں پر اسے سیاسی مقاصد کے لیے پھیلایا جارہا ہے ،ْ نوازشریف کے بیان کی مس رپورٹنگ ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بولنا شروع کر دیا جس پر شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پیٹ میں درد ہے ان کو بولنے دیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پیٹ درد والے جملے پر شور شرابہ مچ گیا وزیراعظم کے بیان کے فوری بعد پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، نوازشریف نے مسترد کیوں کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانا ضروری تھا جس میں ملکی سلامتی کا معاملہ پربات ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹ میں درد کی بات کی اس پر واک آئوٹ کرتے ہیں۔اعجاز جاکھرانی کے بیان پر وزیراعظم نے کھڑے ہوکر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا اور الزام نہیں لگایا بلکہ یہ کہا کہ جس کے پیٹ میں درد ہے بات کرلے، روز روز کے تماشے مت لگائیں، ملک کو چلنے دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات