قومی اسمبلی میں 237,32,14,97,21,000 روپے کے لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش

منگل 15 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں 237 کھرب 32 ارب 14 کروڑ 97 لاکھ اور 21 ہزار روپے کے لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں لازمی اخراجات کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق الائونسز کہن سالی و پنشن کے لئے 3 ارب 86 کروڑ 52 لاکھ‘ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین امدادی رقوم اور متفرق تطبیق کے لئے 14 کروڑ‘ شعبہ امور خارجہ کے دیگر اخراجات کے لئے 15 کروڑ‘ سول ورکس کے لئے 77 لاکھ 41 ہزار‘ شعبہ قانون و انصاف کے دیگر اخراجات 23 کروڑ 62 لاکھ 68 ہزار‘ قومی اسمبلی کے لئے ایک ارب 75 کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار‘ سینٹ کے لئے 1 ارب 69 کروڑ 84 لاکھ 69 ہزار‘ پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے لئے دو کروڑ 24 لاکھ ‘ پاکستان ریلویز کے لئے ایک ارب روپے‘ وفاقی حکومت کے غیر ملکی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کے لئے 171 ارب 86 کروڑ 67 لاکھ 4 ہزار‘ صدر کا عملہ خانہ داری و الائونسز 1 ارب 36 کروڑ‘ آڈٹ 4 ارب 63 کر وڑ 30 لاکھ‘ مصارف ملکی قرضہ جات کے لئے 13 کھرب 91 ارب ‘ ملکی قرضہ جات کی واپسی کے لئے 211 کھرب 29 ارب 74 کروڑ 82 لاکھ 81 ہزار‘ مصارف بیرونی قرضہ جات 229 ارب 22 کروڑ 95 لاکھ 15 ہزار‘ بیرونی قرضہ جات کی واپسی 601 ارب 75 کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار‘ قلیل المیعاد غیر ملکی قرضے کی واپسی 174 ارب 16 کروڑ 32 لاکھ 75 ہزار‘ عدالت عظمیٰ ایک ارب 96 کروڑ 40 لاکھ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ 52 کروڑ 70 لاکھ‘ انتخابات کے لئے 2 ارب 53 کروڑ 10 لاکھ‘ وفاقی محتسب کے لئے 72 کروڑ 20 لاکھ روپے اور وفاقی ٹیکس محتسب کے لئے 24 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی ان اخراجات پر بحث تو کر سکتی ہے تاہم لازمی اخراجات کی قومی اسمبلی سے منظوری لینا لازمی نہیں ہے