Live Updates

ایشین گیمز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ یکم رمضان المبارک سیمصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

منگل 15 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ یکم رمضان المبارک سیمصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4مرد اور تین منتخب شدہ خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ،ْمرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میںمدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔

ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دریں اثناء پاکستان سکواش فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشیئن گیمز کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائل 18 فروری کو لئے تھے جس میں سے کوریا میں مارچ میں ہونے والی ایشین ٹیم چمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔

قومی ٹیم نے اس ایونٹ میں مردوں کے مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایف بورڈ نے ایشین چمپئن شپ کیلئے انہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ایشین گیمز میں مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ خواتین مقابلوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات