پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہور پہنچ گئے

منگل 15 مئی 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہور پہنچ گئے ۔باکسر عامر خان باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ براستہ دبئی فلائٹ ای کے 622کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے ۔ جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر انیس شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عامر خان کو پنجاب باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران عامر خان چمپئن شپ کے ناک آئوٹ رائونڈ کے مقابلے دیکھیں گے جبکہ اس دوران وہ اپنی اکیڈمی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ بھی کریں گے۔عامر خان نے لاہور آمد سے قبل دوران پرواز اپنی اور اہلیہ کی جہاز میں لی گئی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لاہور آمد کی اطلاع دی۔