امارات میں رمضان المبارک کا استقبال،صدرکے حکم پر 935قیدی رہا

جن قیدیوں کے ذمے واجبات ہیں وہ رقوم بھی صدر مملکت ادا کریں گے،عرب ٹی وی

منگل 15 مئی 2018 15:00

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے حکم پر 935قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جن قیدیوں کے ذمے واجبات ہیں وہ رقوم صدر مملکت ادا کریں گے۔قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے مفاد کی خاطر رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :