ایران اب مشرق وسطی پر قبضہ نہیں جما سکے گا، ٹرمپ

ذرا یاد کیجیے کہ جوہری معاہدے میں ایران نے کس حد تک بٴْرے برتاؤ کا مظاہرہ کیا،انٹرویو

منگل 15 مئی 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کسی بھی صورت مشرق وسطی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا،غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں امریکی صدر نے کہا کہ ذرا یاد کیجیے کہ جوہری معاہدے میں ایران نے کس حد تک بٴْرے برتاؤ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ کسی بھی طرح مشرق وسطی کو کنٹرول میں لینا چاہتے تھے اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی نظام مشرق وسطی میں تنازعات بھڑکا رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کر رہا ہے۔