نسل نو سوشل میڈیا کے بے جااستعمال کیوجہ سے معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہے‘مولانا محمد الطاف بٹ

منگل 15 مئی 2018 15:10

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی مولانا محمد الطاف بٹ نے کہا ہے کہ نسل نو سوشل میڈیا کے بے جااستعمال کیوجہ سے معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہے ،علمائے کرام ،اساتذہ کرام سرکاری ادارے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے روکیں ، نوجوان بچے اوربچیاں گھروں سے بھاگ کر کورٹ میرج کی طرف راغب ہورہی ہیں عدالتیں اس اقدام کو روکیں ،ریاست میں فقہ حنفیہ کا نفاذ ہے جس میں بغیر ولی کے نکاح کی حیثیت بارے جید علمائے کرام ومفتیان دین سے رائے طلب کی جائے ،سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہماری ثقافت اوراسلامی اقدار کو تباہ کردے گا۔