مظفرآباد‘ضلعی ایلمنٹری بورڈ نے نئے تعلیمی سال کیلئے رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا

منگل 15 مئی 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ضلعی ایلمنٹری بورڈ نے نئے تعلیمی سال کیلئے رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا،سیکرٹری بورڈ سید طارق خورشید گیلانی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سال 2018-19کیلئے فیس 20مئی سے 30جون جب کہ رجسٹریشن ریٹرن بورڈ میں 5جولائی تک جمع کروائی جا سکتی ہے ،جماعت پنجم و ہشتم کیلئے شرح فیس 450روپے فی طالب علم ہے ،دوگنا فیس کے ساتھ یکم جولائی سے 50جولائی تک جب کہ رجسٹریشن ریٹرن بورڈ میں 20جولائی تک جمع کروائی جا سکتی ہے،شرح فیس فی طالب علم 900روپے ہو گی ،چیئرمین کی خصوصی منظوری کے بعد تین گنا فیس 16جولائی سے 30جولائی جب کہ رجسٹریشن ریٹرن 5اگست تک جمع کروائی جا سکتی ہے ،تیسرے مرحلے میں شرح فیس فی طالب علم 1350روپے ہو گی ،تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات شیڈول کے مطابق فارم دفتر بورڈ سے حاصل کر سکتے ہیں ،رجسٹریشن فیس کشمیر بنک خواتین برانچ مظفرآبادکوڈ 053 کے اکائونٹ نمبر CD-1284میں جمع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :