سانحہ نیلم کے شہدا کیلئے آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

منگل 15 مئی 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سانحہ نیلم کے شہدا کیلئے آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد،شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،دعائیہ تقریب میں سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر محمد جاوید خان ،ڈاکٹر مسعود عباسی ،میر یوسف میر ،عاصمہ کبیر ،مہتاب عالم سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں حادثہ کے بعد حکومت آزادکشمیر ،پاک فوج ،ریسکیو اداروں کے جاندار کردار کو سراہا گیا ،اساتذہ اور طلبہ نے کہا کہ کنڈل شاہی حادثہ ملک کا ایک بڑا سانحہ ہے جس کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا ،والدین نے اپنے پیاروں کو علم کی پیاس بجھانے کیلئے بھیجا اور واپس ان کی لاشیں وصول کیں ،یہ حادثہ سیکڑوں خاندانوں کی زندگیوں پر انمٹ نقوش چھوڑ گیاجس کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا،اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا،دعائیہ تقریب میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :