بونیر کو سوات ایکسپریس وے سے ملایا جائے، بجلی اور گیس کے حوالے سے مسائل حل ، صنعتی زون، خواتین یونیورسٹی ،گرڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے،

رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل مئی 15:10

اسلام آباد۔ 15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بونیر سے قومی اسمبلی کے رکن شیر اکبر خان نے بونیر کو سوات کی ایکسپریس وے سے ملانے اور علاقے میں بجلی اور گیس کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں بونیر کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد ماربل بونیر سے آرہا ہے اور وہاں پر صنعتی زون ہمارا حق ہے۔ انہوں نے بونیر میں خواتین کے لئے یونیورسٹی بنانے اور سب ڈویژن خدوخیل میں 132 کے وی کے گرڈ سٹیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ شیر اکبر خان نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں مقیم بونیر کے لوگوں کو پانچ سالوں کی بنیاد پر ملٹی پل ویزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔