نواز شریف کے خلاف نیب کے الزامات کا معاملہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیا جائے، مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا محمد حیات کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 15 مئی 2018 15:10

اسلام آباد۔ 15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف الزامات کا معاملہ قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے جو الزام لگایا گیا ہے اس پر ایوان کی کمیٹی بننی چاہیے لیکن یہ کمیٹی ابھی تک نہیں بنی ہے۔

اس لئے میری تجویز ہے کہ یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ بعد ازاں چوہدری اشرف نے اس معاملے پر بات کی اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا جس پر صدر نشین زاہد حامد نے کہا کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔