جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے لواری ٹنل کی تکمیل پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شکریہ ادا کیا

منگل 15 مئی 2018 15:10

اسلام آباد۔ 15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے لواری ٹنل کی تکمیل پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ چند روز قبل وہ خود لواری ٹنل سے گزر کر چترال گئے ہیں اور انہیں ایسا لگا جیسا کہ وہ کسی یورپ کے ملک میں سفر کر رہے ہوں۔ اس پر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہ منصوبہ مکمل کیا۔ انہوں نے چکدرہ سے چترال این۔45 تک سڑک کو کشادہ کرنے کے منصوبے پر پیشرفت کے لئے عملی اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔