فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

منگل 15 مئی 2018 15:20

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ تسونگا نے گزشتہ ماہ اپریل میں گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں تسونگا نے کہا کہ میں نے فرنچ اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوا اسلئے اب میں ایونٹ میں حصہ نہیں لوں گا، بلاشبہ یہ میرے مداحوں کیلئے ایک بری خبر ہے لیکن میں جلد دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گا۔

واضح رہے کہ فرانس کی طرف سے آخری بار 1983ء میں یانک نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا، تسونگا کو 2013ء اور 2015ء میں فرنچ اوپن سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :