سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادرکی اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام پر ڈرائون حملہ کی مذمت

اسرائیل دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہاہے ، فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دیا جانا چاہیے ،ْشاہ غلام قادر

منگل 15 مئی 2018 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلظینی عوام پر ڈرائون حملہ کی مذمت کر تے ہوئے اس سے انسانیت کے خلاف دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہا ہے ۔ فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دیا جانا چاہیے ۔اُنھوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نہتے عوام کی شہادت عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

سپیکر نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کی ۔ اُ نھو ں نے کہا کہ بیت المقدد میں امریکن سفارت خانہ کی منتقلی سے حالات کشیدہ ہوئے ہیں ۔ عالم اسلام کو اس پر گہری تشویش ہے جس طرح ڈرائون طیارے کے ذریعے نہتے عوام کو شہید کر دیا گیا ہے یہ انتہائی افسوس ناک ہے جس پر ہم فلسطینی عوام کے دکھوں میں برابر کے شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور بیت المقدس ایک دن ضرور آزادہو گا ۔

سپیکر نے کہا کہ اسلامی ممالک یکجہتی و اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ اپنی صفوں کو منظم کریں ۔ مسلمانوں کی کمزوری سے ظالم قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ فلسطینی اور کشمیری عوام کو آزادی کا حق ملنا چاہیے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے ۔