لالہ موسیٰ، لاہور جانے والی ہائی ایس ڈرائیور کو اونگھ آجانے سے ٹرالے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور سمیت دوافراد جاں بحق ،آٹھ زخمی

منگل 15 مئی 2018 15:20

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈڈیال سے لاہور جانے والی ہائی ایس دیونہ منڈی کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آجانے کے باعث کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ تیں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈڈیال سے لاہور جانے ہائی ایس نمبر LWC5721ڈرائیور کو اونگھ آجانے کے باعث دیونہ منڈی کے قریب ہوٹل پر کھڑے ٹرالر سے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دوافراد نزاکت ولد پہلوان اور قمر عباس ولد امانت علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ افراد جن میں شبیر ولد طالب سیالکوٹ،نوید ولد کمال ،صغراں زوجہ نوید سکنہ دینہ ،افضال ولد پہلوان سکنہ آزاد کشمیر ،جاوید ولد اقبال سکنہ سمبڑیال ،ثقلین ولدیاسین سکنہ چکسواری ،محمد غفور ولدکریم دادآزاد کشمیر ،بلال ولد اشرف سکنہ جہلم زخمی ہوگئے دو سے تین زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔