صدرآزاد کشمیرنے قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر کا بجٹ اجلاس21مئی کو طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے

منگل 15 مئی 2018 15:20

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صدرآزاد کشمیر سر دار مسعود خان نے قانون سازاسمبلی آزاد جموںو کشمیر کا بجٹ اجلاس21مئی بروز سوموار بوقت دن11بجے لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس کی صدارت سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ سے بجٹ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی21مئی کو دن11بجے نظر ثانی میزانیہ2017-18و تخمینہ میزانیہسال2018-19ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کریں گے دو روز اجلاس میں وقفہ ہو گا جبکہ24تا26مئی کو عام بحث ہو گی 27مئی کو بھی وقفہ ہو گا جبکہ28مئی کو بجٹ پر بحث جاری رہے گی29مئی کو نظرثانی و تخمینہ میزانیہ پر مطالبات زر اور تحاریک تخفیف پر رائے شماری ہو گی جبکہ30 مئی2018ء کوتخمینہ میزانیہ2018-19ترقیاتی و غیر ترقیاتی کے مطالبات زر اور تحاریک تخفیف زر (اگر کوئی ہوں ) پر رائے شماری ہوگی اسی کے ساتھ ایوان نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گا۔

متعلقہ عنوان :