مرکزی صدر آزاد کشمیر سکولز ٹیچر آرگنائزیشن سردار محمد عارف و دیگر کی ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز راجہ محمد روشن جوہر سے ملاقات

ملاقات میںآزادکشمیرکے اساتذہ کی سینارٹی، ترقیابی کے کوٹہ پر تفصیلی گفتگو ، ر اجہ محمد روشن کی اساتذہ کے جائز مسائل کو فوری طور پر یکسوکرنے کی یقین دہانی

منگل 15 مئی 2018 15:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء)آزادکشمیرسکولز ٹیچر آرگنائریشن کے مرکزی صدر سردار محمد عارف شاہین کے ہمراہ محبوب اعوان مرکزی نگران اعلیٰ ،علی گوہر عباسی مرکزی سیکرٹری مالیات ،راجہ مجیب الرحمن خان لیگل ایڈوائزر اور ضلع صدر محمد نثار اعوان نے ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز راجہ محمد روشن جوہر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے ۔آزادکشمیرکے اساتذہ کی سینارٹی اور ترقیابی کے کوٹہ پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گی ۔جس پر راجہ محمد روشن جوہر ناظم اعلیٰ تعلیمات نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے جائز مسائل کو فوری طور پر یکسو کیا جائے گا۔سنیارٹی اور کوٹہ کے سلسلہ میں کوئی ناانصافی نہیں کی جائیگی اور تحت ضابطہ عملدرآمد کیا جائے گا۔