اسلام آباد ہائیکورٹ ‘جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں بیٹری پھٹنے سے دھماکہ‘فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر

منگل 15 مئی 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔امدای ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ یو پی ایس کی بیٹر ی پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔آتشزدگی سے سٹاف روز میں موجود فرنیچر ارو دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تاہم ا مدای ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔