گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایک دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا‘بارود مواد قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل مئی 15:30

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کوگرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ مبینہ دہشتگرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مطابق دہشتگرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشتگرد سے برآمد ہونے والا بارود مواد قبضے میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :