پشاور‘ بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

منگل 15 مئی 2018 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پشاور میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم قاسم کی عمر 13 سال ہے، جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر غصے میں آکر فائرنگ کی، جس سے اس کا باپ جاں بحق ہو گیا۔ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔