کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ‘وزیر اعظم عباسی
جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیخلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں‘نواز شریف پر تنقید کرنے والے بیشتر دوستوں نے ٹھیک طرح سے خبر پڑھی ہی نہیں‘ پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی ‘جنرل پاشا، عمران خان‘ جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں‘بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے خبر کو اچھالا ‘نیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ‘پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال
منگل 15 مئی 2018 15:30
(جاری ہے)
پرویزمشرف نے بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی جبکہ جنرل پاشا، عمران خان، جنرل درانی اور رحمان ملک نے بھی اس موضوع پر باتیں کی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے خبر کو اچھالا ہے جبکہ نواز شریف کا بیان غلط رپورٹ ہوا ہے جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ہے اس کے خلاف غداری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا گیا اور جو باتیں یہاں کی جا رہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرنیشنل سیکیورٹی کی بات ہوتی ہے تواس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور ہمیں بھارت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے تاہم بغیر تصدیق کے بات آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگرماضی میں جانا ہے توپارلیمنٹ ایک کمیشن بنالے۔ حقائق پرمبنی بات کرنی چاہیے،کوئی شخص معاملے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتا ہے تواس سے ملکی مفادکونقصان ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غلط باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے،دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے کوغدار کہاجارہاہے،پاکستان کسی کواپنی سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے،کسی کے پاس بھی غداری کا سرٹیفکیٹ دینے کا حق نہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.