پاکستانی فلم شور شرابہ کے پروڈیوسر نے فنکاروں اور اداکاروں کا لاکھوں روپے کا معاوضہ ہڑپ کر کر لیا

پروڈیوسر سہیل خان نے معاوضہ ادا نہیں کیا ‘جب بھی معاوضے کا تقاضہ کیا ہے اور پروڈیوسر نے جھوٹ بولا ہے‘احمد بٹ

منگل مئی 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پاکستانی فلم شور شرابہ کے پروڈیوسر نے فنکاروں اور اداکاروں کا لاکھوں روپے کا معاوضہ ہڑپ کر کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم شور شرابہ کے تمام فنکار اور اداکارائیں معاوضے کیلئے پروڈیوسر سہیل خان کے ترلے منتیں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ سے ریلیز کی منتظر ہے اور ہر مرتبہ معمولی جواز بنا کر فلم کی ریلیز کو تاخیر کا شکار کر دیا جاتا ہے اس فلم میں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار احمد بٹ، عدنان خان، پرکشش اداکارہ رابی پیرزادہ، تنازعات کی رانی اداکارہ میرا،، مصطفی قریشی، راحیلہ آغا، سخاوت ناز سمیت دیگر نامور ستاروں کو کاسٹ کیا گیا اداکار احمد بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر سہیل خان نے ان کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا اور جب بھی معاوضے کا تقاضہ کیا ہے اور پروڈیوسر نے ان کے ساتھ جھوٹ بولا ہے

متعلقہ عنوان :