دورانِ شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق

منگل مئی 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بھارت میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سانپ کا استعمال اداکاری کی جان لے گیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی علاقے مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں اسٹیج ڈرامے میں زندہ سانپ لایا گیا۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں جانور، جانور ہی ہوتا ہے اور اسی بات کا ثبوت شوٹنگ کے دوران استعمال ہوئے سانپ نے بھی دیدیا۔ اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں لے کر ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا۔سانپ کے ڈستے ہی اداکارہ کی حالت بگڑنا شروع ہوئی اور فوراً ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم جب اداکارہ کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :