فلم ’’چاندنی بار ‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

منگل مئی 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’چاندنی بار ‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’چاندنی بار ‘‘ کے پروڈیوسر شیلیش آر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ہدایتکار مدھور بھنڈارکر کے ساتھ فلم کے سیکوئل پر کام کرنے کے لئے بے حد خوش اور پرجوش ہیں جبکہ فلم بنانے کے لئے حقوق بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کا حتمی ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد ہی جلد فلم کی کاسٹ کا انتخاب کیا جائے گاجس کی عکسبندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فلم ’’چاندنی بار ‘‘ میں اداکارہ تبو اور اتول کولکرنی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :