فلم ’’راضی ‘‘ کی لکھنئو میں اسپیشل سکریننگ

منگل 15 مئی 2018 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’راضی ‘‘ کی لکھنئو کے شہر گومٹی نگر میں اسپیشل سکریننگ منعقد کی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف ایم ریڈیو مرچی نے اپنے سامعین کے لئے لکھنئو کے شہر گومٹی نگر میں عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی ‘‘ کی میں اسپیشل سکریننگ منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فلم کو بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی جاسوس ہوتے ہوئے اپنے مقصد کے لئے پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کرتی ہیں۔ وضح رہے کہ اس فلم میں پاکستان بارے پروپگنڈا ہونے کی وجہ سے اس کو یہاں نمائش کی اجازت نہیں ملی۔