سلمان خان کا سونم کو شادی پر 90 لاکھ کی اوڈی کار کا مہنگا ترین تحفہ

منگل 15 مئی 2018 15:30

سلمان خان کا سونم کو شادی پر 90 لاکھ کی اوڈی کار کا مہنگا ترین تحفہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار تحفے میں دی ہے۔سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔

لیکن اب بھارتی میڈیا میں شادی میں سلو میاں کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔