وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی، نعیم الحق

وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے‘ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

منگل مئی 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی‘ وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے‘ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی۔ نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا۔ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں قوم نواز شریف کی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔ ایسے بیانات سے نواز شریف کو ہی نقصان پہنچے گا۔