نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے‘ قمر زمان کائرہ

نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں‘ نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی کا نواز شریف کے بیان پر عمل

منگل 15 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے‘ نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں‘ نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نواز شریف کے بیان پر عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے۔ نواز شریف آج کہہ رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز کس نے کیا نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہے ہیں۔