پولیس فورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورانتظامیہ و سیاحت کے آفیسران ملازمین سے انتخاب کرکے ریسکیوکے خصوصی کورسز اور ٹریننگ کرائی جائے ‘ آرمی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹکی خدمات لی جائیں

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ڈویژن مظفرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری اسد حبیب اعوان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 مئی 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ڈویژن مظفرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان نے کہا ہے کہ پولیس فورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورانتظامیہ و سیاحت کے آفیسران ملازمین سے انتخاب کرتے ہوئے ریسکیوکے خصوصی کورسز اورٹریننگ کرائی جائے ، آرمی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی خدمات لی جائیں ، سیاحت کی آمدن کا نصف حصہ تربیت اورسیاحتی مقامات خصوصاً اونچے پہاڑوں ، دریائوں ، نالوں کے نزدیک ریسکیوکے ضروری سامان کی موجودگی کیلئے بروئے کارلایا جائے ، اسد حبیب اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیلم سانحہ کسطرح کیسے ہوا یہ بحث کرنے کے بجائے مستقبل کے حوالے سے سیف ٹوریسٹ پلان ناگزیر ہو چکا ہے جسکے لئے ایڈمنسٹریشن لاء فورسز ریسکیو ڈیزاسٹر ،ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی فل کواڈنیشن ناگزیر ہے سیاحت کے کاروبارسے منسلک کمپنیوں ہوٹلز ریسٹ ہائوسز مالکان، سٹاف اورگائیڈز سمیت شاپس آنرور ٹرانسپورٹرز کی ورکشاپوں کاا نعقاد ایسے سیاحتی مقامات کیلئے آنے والے سیاحوں کو بروشرز ، پمفلٹ احتیاطی تدابیر سے متعلق دینے جیسے پلان بنایا جائے ، اسد حبیب اعوان نے کہا کہ ریاست میں پہلے صرف سرکاری ملازمتیں ذریعہ روزگار تھا سیاحت نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے جسکے تسلسل کیلئے محفوظ سیاحت کا عملی پروگرام و پیغام پر سب کو ملکرتوجہ دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :