وزیر جنگلات میر اکبر خان ‘ قمرالزمان سے مناظرہ کرنے کی بجائے چیئرمین پی وائی او سردار ضیاء القمر سے مناظرہ کریں ‘وقت جگہ کا تعین کریں ‘صحافیوں اور عوام کو بھی مدعو کریں تاکہ اسی جگہ یہ فیصلہ ہو سکے کہ سردار قمرالزمان نے باغ کیلئے کیا کیا

پیپلز پارٹی ضلع باغ کے صدر سردار عبدالمجید ‘جنرل سیکرٹری سردار اورنگزیب چغتائی کا مشترکہ بیان

منگل 15 مئی 2018 15:30

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باغ کے صدر سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری سردار اورنگزیب چغتائی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان کا سردار قمرالزمان خان سے مناظرہ کرنے کے بجائے چیئرمین پی وائی او سردار ضیاء القمر سے مناظرہ کریں وقت جگہ کا تعین کریں صھافیوں اور عوام کو بھی مدعو کریں تاکہ اسی جگہ یہ فیصلہ ہو سکے کہ سردار قمرالزمان نے باغ کے لیے کیا کیا اور سردار میر اکبر خان نے کیا کیا اگر ہم ہار گئے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے میر اکبر خان کے دو سالوں میں باغ سے ایک ارب 58 کروڑ روپے شفٹ ہوئے 23تعلیمی ادارے ختم ہوئے اور جس یونیورسٹی کو سردار میر اکبر خان کوکڑ کوٹھی کہتے تھے اور وائس چانسلر کرپٹ ترین شخص کہتے تھے صرف اپنے گھر کی دو تقرریوں پر وائس چانسلر کو سرسید باغ کا خطاب دیا اور ویمن یونیورسٹی کو آزاد کشمیر کی بہترین یونیورسٹی کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یوبیورسٹی کی مخالفت کرنے والے آج عوام کی نظروں میں دھول جونکنے کی کوشش کر رہے ہیں آزاد کشمیر بھر سے 40ڈی ایف او سے ماہانہ بھتہ میر اکبر خان کے گھر جاتا ہے چار کروڑ روپے کا ایم ایل اے فنڈز زاتی تجوریاں بھر کر انہیں مناظرہ یاد آگیا سردار میر اکبر کے قریبی عزیزوں کی زیر سرپرستی جنگلات کی لکڑی کہاں کہاں فروخت ہو رہی ہے یہ بھی ہم باخوبی جانتے ہیں اور غریب اور چھوٹے ملازمین کو تنگ کر کے ان کو کئی کئی میل دور ٹرانسفر کرنا یہ ان کے بڑے کارناموں میں شامل ہیں ان انتقامی کاروائیوں کی پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اگر سردار میر اکبر خان کو اگر مناظرے کا شوق ہے تو وہ تاریخ وقت اور جگہ کا تعین کریں تو سردار ضیاء القمر مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔