نواز شریف نے بیان پاکستان کی قومی سلامتی کیخلاف اور آئین سے غداری ہے ‘ہندوستان کی دوستی میں اتنا اندھا ہوگیا کہ وہ ملکی سلامتی کو بھول کو ہندوستانی سلامتی کے حق میں بیان دے رہا ہے

مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سردار امتیاز شاہین ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل مئی 15:30

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سردار امتیاز شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بیان پاکستان کی قومی سلامتی کیخلاف اور آئین سے غداری ہے ‘ہندوستان کی دوستی میں اتنا اندھا ہوگیا کہ وہ ملکی سلامتی کو بھول کو ہندوستانی سلامتی کے حق میں بیان دے رہا ہے ‘اس بیان سے کشمیر میں تحریک آزادی کو شدید دھچکا لگا ہے اور کشمیریوں کے دل مجروع ہوئے ہیں کشمیری اپنے شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر اپنی نعشوں کو دفناتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار امتیاز شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے جو تحریک آزادی میں حمایت کرتا ہے لیکن نواز شریف نے بھارت دھماکوں کے حوالے سے بیان دے کر ان مجاہدین کی حوصلہ شکنی کی ہے نوازشریف نے کشمیرکی واحدنمائندہ جماعت مسلم کانفرنس کو اسی ارادے سے توڑا ہے تاکہ یہ کشمیریوں کی آزادی کے حق میں جدوجہد کرنے والی واحد جماعت تھی یہ بھی بھارت اور مودی سے دوستی کا پہلا قدم تھا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے سزادی جائے ۔